جمعرات 11 فروری 2021 - 13:22
قرقیزیا کے دین و سیاست سینٹر کے سربراہ نے روضہ امام علی رضا (ع) کے اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کا معائنہ کیا

حوزہ/ قرقیزیا کے نائب مفتی اورقرقیزیا میں قائم دین و سیاست سینٹر کے سربراہ نے آستان قدس رضوی کی اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کا قریب سے معانئہ کیا اور اس سینٹر کی سرگرمیوں سے آشنائي حاصل کی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر قادر ملک اف نے آستان قدس رضوی کے اسلامی تحقیقاتی سنٹر کی مستقل نمايش میں جاکر اس فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں سے بات چیت بھی کی ۔

آستان قدس رضوی کے اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید محمود مرویان حسینی نے اس موقع پر ایران اور قرقیزیا کے درمیان اسلامی و دینی تعاون اور اسی طرح وسطی ایشیا کے تمام ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن وسط  ایشیائي ملکوں کے لئے اپنی کتب کا روسی زبان میں ترجمہ کرانے اور آستان قدس رضوی کے ذخیرے سے فائدہ اٹھانے کا انہيں موقع دینے پر تیار ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین سید محمود مرویان حسینی نے اسی طرح کہا کہ وسط  ایشیائی ملکوں کے مسلمانوں کی تشویش اور ضروریات کا ہمیں پورا خیال ہے  اور ہمیں چاہیے کہ ہم جعلی فرقوں کو کمزور کریں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں معلومات کے تبادلے میں کوئي مسئلہ نہيں ہے اور اس سرشار ذخیرے سے جس چیز کی بھی ضرورت ہو، قرقیزیا کے لئے حاضر ہے ۔ کیونکہ اصل اور اہم بات، خالص اسلام کی تبلیغ و ترویج ہے اور اسلام کے ذریعے ملکوں کا تحفظ ممکن ہے ۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ موجودہ حالات میں وسط  ایشیائي ملکوں میں اس وقت سلفیت اور شدت پسندی بڑھ رہی ہے ، کہا کہ  در حقیقت سلفیت اور شدت پسندی کوئي دین نہیں ہے بلکہ یہ جعلی فرقے ہيں جنہیں ایک دوسرے کے تعاون سے ختم کرنا چاہیے ۔

اس موقع پر قرقیزیا کے نائب مفتی  ملک اف نے امید ظاہر کی ہے کہ آستان قدس رضوی کی اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کی کتب روسی اور قرقیزی زبانوں میں ترجمہ کی جائيں گی ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha